جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن کا پہلا شو فلاپ ہوگیا، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا : شبلی فراز

اپوزیشن کا پہلا شو

اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن کے ذاتی ایجنڈے کے لیے کبھی نہیں نکلے گی، اپوزیشن کا پہلا شو فلاپ ہوگیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا پہلا شو فلاپ ہوگیا۔ پرویز رشید اور دیگر کو گراؤنڈ بھرنے کا چیلنج دیا تھا، انہوں نے قبول کیا، اب رانا ثنااللہ، پرویز رشید اور خرم دستگیر کو مستعفیٰ ہونا چاہیے۔ جلسے میں اداروں کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : 11 جماعتیں مل کر 8 ہزار افراد اکٹھے نہ کرنے پر شرم سے ڈوب مریں : فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے ذاتی ایجنڈے کے لیے کبھی نہیں نکلے گی۔ ان کو غریبوں کے دکھ درد کا کیا پتہ؟ اداروں کے خلاف آپ نے دشمنوں کی زبان استعمال کی۔ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں