جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خوشی کے اس دن مظلوم کشمیریوں کو بھی یاد رکھا جائے : آصف علی زرداری

خوشی کے اس دن

کراچی : آصف زرداری نے کہا ہے کہ خوشی کے اس دن مظلوم کشمیریوں کو بھی یاد رکھا جائے، جو بھارت کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ آج کا دن ہمیں قربانی کا درس دیتا ہے۔ ہمارا مذہب انسانی ہمدردی اور انسانیت کا احترام سکھاتا ہے، عید کی خوشیوں میں ان بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھیں جو مدد کے حقدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چور ڈاکو، منی لانڈرنگ کرنے والے نیب قوانین میں ترمیم چاہتے ہیں : شیخ رشید

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی کے اس دن مظلوم کشمیریوں کو بھی یاد رکھا جائے، جو بھارت کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں