جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اورنج لائن ٹرین کے دو ٹیسٹ رن نے بجلی کے 27 لاکھ یونٹ استعمال کیئے

اورنج لائن ٹرین

لاہور : اورنج لائن منصوبہ لیسکو کے لیئے درد سر بن چکا ہے، ٹرین کے دو ٹیسٹ رن بجلی کے 27 لاکھ یونٹ استعمال کیئے۔

اورنج ٹرین کے دو ٹیسٹ رن بجلی کے 27 لاکھ یونٹ کھا گئے۔ 3 کروڑ سے زائد کا بل بن چکا ہے، آپریشنل ہونے پر روزانہ کی اڑھائی کروڑ کی بجلی استعمال ہوگی۔

اگر منظور شدہ لوڈ کے مطابق بجلی استعمال ہوئی تو حکومت کو ماہانہ بل 1 ارب سے زائد ادا کرنا ہوگا۔ اورنج لائن ٹرین انتظامیہ نے لیسکو سے 108 میگاواٹ لوڈ منظور کروایا ہے۔

اگر لوڈ کے مطابق بجلی استعمال کی گئی تو اعداد و شمار کے مطابق 7 کروڑ 77 لاکھ 60 ہزار یونٹس صرف ہونگے۔ باغبانپورہ ڈویژن میں ڈیرہ حکیماں اور ڈیرہ گجراں میں 13 لاکھ سے زائد یونٹ استعمال ہوئے، جن کا بل دو کروڑ سے زائد کا بنا تھاْ

اورنج ٹرین کیلئے مہنگا ترین 132 کے وی گرڈ اسٹیشن انڈر گراﺅنڈ لگایا گیا ہے، جو تین سال تک ریپرئیر نہیں ہوگا۔ ٹرین آپریشنل ہونے تک لگائے گئے گرڈ اسٹیشن کی معیاد بھی پوری ہوجائے گی، جس کا ایک جوائنٹ 25 لاکھ روپے میں رپیئر ہوتا ہے۔

اورنج ٹرین اسٹاف کی تنخواہیں اوردیگر معاملات کا تخمینہ الگ ہے۔ حکومت کو بلوں کی مد میں لیسکو کو 50 سے 60 کروڑ کی سبسڈی دینا ہوگی۔

متعلقہ خبریں