جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے مستقل نکالنے کا حکم

ای سی ایل سے مستقل

کراچی : صوبائی وزیر شرجیل میمن کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے ان کا نام ای سی ایل سے مستقل نکالنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل راج علی واحد ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنی سیاست بچانے کیلئے عمران خان نے ملکی سالمیت خطرے میں ڈالی: شرجیل میمن

وکیل کے مطابق شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں۔ ان کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام مستقل اِی سی ایل سے خارج کرنے کی حمایت کردی۔ عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی۔

متعلقہ خبریں