جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کے دوران اسکولوں میں آن لائن امتحانات لینے کا معاملہ این سی او سی کو بھیجنے کا حکم

آن لائن امتحانات لینے

اسلام آباد : عدالت نے کورونا کے دوران اسکولوں میں آن لائن امتحانات لینے کا معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران اسکولوں میں آن لائن امتحانات سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کورونا وائرس پھر تیزی سے پھیل رہا نجی تعلیمی ادارے میں کل امتحانات رکھے گئے ہیں۔ اسکولوں میں کویڈ پھیلتا ہے اور بچے گھر آتے تو کورونا گھر میں پھیلتا ہے۔ عدالت وزارت تعلیم کو کل آن لائن اِمتحانات لینے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے 21 وکلاء کے لائسنس معطل

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ این سی او سی آج ہی درخواست کو دیکھ کر معاملے کا حل تلاش کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کہ عدالتیں تعلیمی اداروں کے پالیسی میٹر میں کوئی مداخلت نہیں کریں گی۔ عدالت پھر بھی معاملہ رجسٹرار کی توسط سے این سی او سی کو بھیج رہی ہے۔

متعلقہ خبریں