جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسامہ ستی کیس؛ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع

اسامہ

اسلام آباد: سیشن کورٹ نے طالب علم اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار 5 پولیس اہلکار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ پولیس کے حوالے کردیا۔

اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار پانچوں پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرمحمود خان کے روبرو پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسامہ ستی قتل کیس کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، دل دہلا دینے والے حقائق

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خون کے نمونہ جات اور اسلحہ کی لیبارٹری رپورٹ کے علاوہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی ابھی تک نہیں مل سکی لہٰذا استدعا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

عدالت نے ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ دو روز بعد ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی متعلقہ عدالت پیش کیا جائے۔

متعلقہ خبریں