جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم سے اسامہ ستی کے والدین کی ملاقات

وزیر اسامہ

اسلام آباد : وزیر اعظم سے اسامہ ستی کے والدین نے ملاقات کی، جبکہ شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والد کو فون کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسامہ ستی کے والدین سے ملاقات میں نوجوان کے لیئے فاتحہ کی اور انہیں تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ ستی کے والد کو فون کرکے انکوائری رپورٹ پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دیکھ لیں، مطمئن ہیں تو اس کو آگے بجھوایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسامہ ستی کے قتل میں ملوث ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی۔ اگر ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے، تو آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ اطلاع دیں تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اسامہ کا واقعہ بہت بڑا ہے؛ قابل مذمت ہے۔ آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے ہمیشہ لیے تیار ہیں۔ اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمئن ہو۔

متعلقہ خبریں