جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

آسکرز 2020 کی نامزدگیوں کا اعلان، فلم جوکر 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرِفہرست

نامزدگیوں

لاس انجلس: فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈز آسکرز 2020 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ڈارک کامک فلم "جوکر” 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرِفہرست ہے۔

آسکر کے نام سے مشہور دی اکیڈمی ایوارڈ ہالی ووڈ میں بہترین کارکردگی پر دیا جاتا ہے جسے سب سے بڑا ایوارڈ بھی سمجھا جاتا ہے۔ ہالی وڈ کی رنگا رنگ 92 ویں اکیڈمی آسکرز ایوارڈز کی تقریب 9 فروری کو امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔

ایوارڈ کی تقریب سے قبل مختلف کیٹیگریز میں شامل فلموں اور فنکاروں کے نام نامزد کیے جاتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال کی نامزدگیوں کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے جس میں فلم "جوکر” نے 11 مختلف کیٹیگری میں جگہ بنا کر اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم 1917 ریلیز ہوتے ہی عالمی باکس آفس پر چھا گئی

بہترین فلم کی کیٹیگری میں فلم فورڈ وی فراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لیٹل وومن، ونس اپون آ ٹائم ان ہالی ووڈ، میرج اسٹوری، پیرا سائٹ اور فلم 1917ء شامل ہیں۔


اینٹونیوبنڈیراس کو فلم پین اینڈ گلوری، لیونارڈوڈی کیپریو کو ونس اپون اے ٹائم ان ہالی وڈ، ایڈم ڈرائیور کو میرج اسٹوری، جوکوین فونکس کو جوکر اورجوناتھن پرائس فلم دی ٹو پوپس میں بہترین اداکارکے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔


بہترین اداکارہ کی فہرست میں سینتھیا ایریوو کو فلم ہیریٹ، اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن کو فلم میریج اسٹوری، اداکارہ سرشا رونن کو فلم لیٹ وومن، اداکارہ رینی زیلویگر کو فلم جیوڑی جب کہ اداکارہ چارلز تھرون کو فلم بمب شیل میں نامزد کیا گیا ہے۔


اینی میٹڈ فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن، آئی لوسٹ مائے باڈی، کلاؤس، مسنگ لنک اور فلم ٹوائے اسٹوری فور کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں