آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو آج 45 برس کے ہو گئے

لاس اینجلس: مشہور زمانہ فلم ٹائی ٹینک کے ہیرو اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو آج 45 برس کے ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیونارڈو 11نومبر 1974 کو پیدا ہوئے، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے 1990 میں اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز ایک ٹی وی سیریل سے کیا تھا جب وہ 16 سال کی عمرکے تھے۔

انہوں نے ٹائی ٹینک فلم میں کام کا چیلنج بھی صرف 22 سال کی عمر میں قبول کیا اور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شہرت حاصل کی،لیونارڈو نے گولڈن گلوب اور بافٹاز سمیت 70 ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ آج ان کا شماردنیا کے مہنگے ترین ایکٹرز میں کیا جاتا ہے۔