نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے 95 ویں آسکرز کی تقریب میں پہلی بار شرکت کی جس میں وہ عالمی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
اس تقریب میں ملالہ کی شرکت کی خبر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے اور ان کے لباس کے بھی کافی چرچے ہیں، ملالہ ایک چمکدار فرش تک لمبی رالف لارین سلور سیکوئنڈ گاؤن میں ملبوس سر پر اسکارف کے ساتھ نظر آئیں۔
“From the moment I saw the sketch, I loved it and couldn’t wait to wear it,” says Malala Yousafzai.
In celebration of Malala Yousafzai’s nomination for her film, Stranger at the Gate, Ralph Lauren created a custom silver sequin gown for her attendance at the 2023 #Oscars95. pic.twitter.com/XfnX6nusWu
— Ralph Lauren (@RalphLauren) March 13, 2023
لارین ایک امریکی فیشن ڈیزائنر اور ارب پتی تاجر ہیں جو ایک عالمی ملٹی بلین ڈالر کے ادارے رالف لارین کارپوریشن کے لیے مشہور ہیں۔
اگر ملالہ کے لباس کی بات کی جائے تو ان کے سلور گاؤن میں لمبی آستینیں تھیں اور گاؤن فرش تک بچھا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ملالہ کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم Stranger at the Gate آسکرز نہ جیت سکی۔
یہ پڑھیں : بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی ملالہ یوسف زئی کے ساتھ سیلفی وائرل