جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عثمان خالد بٹ بھی غیر معمولی بجلی کے بلوں سے تنگ آگئے

بجلی

کراچی: اداکار عثمان خالد بٹ بھی غیر معمولی بجلی کے بلوں سے تنگ آگئے ہیں۔

عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا اور لکھا کہ ‘ایک مرتبہ پھر بجلی کا بھاری بھرکم بل موصول ہوا ہے’۔

اداکار نے اپنے ماہِ ستمبر کے بل کا موازنہ گزشتہ برس کے ستمبر سے بھی کیا اور بتایا کہ ‘گزشتہ سال اس ماہ کا بل اس مرتبہ سے 40 فیصد کم تھا’۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ

عثمان خالد بٹ کی ٹوئٹ کے جواب میں کئی صارفین نے اظہار خیال کیا اور بتایا کہ ان کے گھروں میں بھی بجلی کی غیر معمولی بل آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں