جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ہمارا مقصد کارکنان کو روکنا نہیں، شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے : آئی جی اسلام آباد

کارکنان کو روکنا

اسلام آباد : آئی جی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ کی جانب سے حملے کا خطرہ ہوتا ہے، ہمارا مقصد پی ٹی آئی کارکنان کو روکنا نہیں ہے۔

آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دہشتگردی کے خطرے کے باعث ہیوی سیکورٹی لگائی ہے۔ عدالتی حکم پر سیکورٹی لگائی گئی۔ شہریوں کے ساتھ پولیس کو خود بھی سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ پولیس کو کہا ہے میڈیا کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ماحول کا کوئی دوسری طاقت بھی غلط استعمال کرسکتی ہے۔ گزشتہ سماعت پر ہائی کورٹ میں عمران خان کو اچھی سیکورٹی دی گئی۔ اس دفعہ بھی بہترین سیکورٹی کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میڈیا اور عمران خان کے سیکیورٹی عملے کی عدالت میں داخلے پر پابندی کیخلاف درخواست

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پی ٹی آئی کارکنان کو روکنا نہیں ہے۔ مقصد ہے کہ عدالتی کارروائی میں توازن برقرار رہے۔ دہشتگرد گروہ کی جانب سے حملے کا خطرہ ہوتا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار حادثے کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ غیر معمولی اقدامات کا مقصد شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

صحافیوں نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد سے سوال کیا، تاہم انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

متعلقہ خبریں