جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ہمارے کپتان بابر اعظم ہیں، وہ بادشاہ میں وزیر ہوں: شاداب خان

شاداب

لاہور: شاداب خان نے کہا ہے کہ ہمارے کپتان اب بھی بابراعظم ہیں، آرام کر رہے ہیں، بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں۔

لاہور میں پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے ابتدا میں ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں تھی، ہمارے بولرز پہلے دس اوورز میں ہمیں مہنگے پڑے، مجھ سے ایونٹ میں مس فیلڈ نگ ہوئی، کیچز ڈراپ ہوئے، جب لیڈر ایسا کرے تو اس سے فرق پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور نے اسلام آباد کو ہرا کر پی ایس ایل سے باہر کردیا

انہوں نے کہا کہ بولنگ اور بیٹنگ میں ہم نے کم بیک کیا لیکن پشاور زلمی نے بہت اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا، ڈیتھ اوورز میں انکی بال ریورس سوئنگ بھی ہوئی، پشاور زلمی کے پاس بولنگ آپشن اچھے تھے، بابر اعظم کے پاس بہت تجربہ ہے انہوں نے بولرز کا اچھا استعمال کیا۔

قومی ٹیم کے دورہ افغانستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے شاداب کا کہنا تھا کہ اچھی سیریز ہوگی ان کے کھلاڑی ہر جگہ لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں، افغانستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی ہے، ایشین کنڈیشنز میں اچھا کھیلتی ہے، جو مجھے آتا ہے کوشش کروں گا وہی کروں، بے خوف کرکٹ کے ساتھ اسمارٹ کھیلنا ہوتا ہے، یہی دور جدید کی کرکٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کپتان اب بھی بابراعظم ہیں، آرام کر رہے ہیں، بابر بادشاہ اور میں وزیر ہوں۔

متعلقہ خبریں