جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھنا چاہیے : ایئر چیف مارشل

ہماری امن کی خواہش کو

اسلام آباد : ایئر چیف مارشل کا کہنا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر اسلام آباد ایئرہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کو پروفیشنل صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان ایک پُرامن اور امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ہماری شرکت ہماری امن کی خواش کی گواہ ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : یہ ایک قوم کی عددی برتری نہیں، بلکہ عزم و حوصلہ تھا : ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا امن کے لیے پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا، آج سے 2 سال قبل مسلح افواج نے اپنی سلامتی کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاک فوج کے پائلٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کو ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا، کسی بھی ہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔

ایئر چیف مارشل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے حق خوداردیت کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری افواج نے ملک کا بہترین دفاع کیا، اللہ ہمیں ہمت دے کہ ہم ارض پاک کا دفاع کرتے رہیں۔

متعلقہ خبریں