جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہمارا پہلا ہدف ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے: احسن اقبال

احسن

اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت معاشی چیلنجز سے گزررہا ہے، ہمارا پہلا ہدف ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو بچانے کیلئے حکومت نے مشکل فیصلے کیے، روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت سے متعلق منفی تاثرات دئیے گئے، حکومت کی حکمت عملی سے پاکستان معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، کامیاب ممالک میں کم از کم دس سال تک پالیسی کا تسلسل رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 37.6 فیصد پر پہنچ گئی

ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی چیلنجز سے گزررہا ہے، ہمارا پہلا ہدف ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ٹریک پر آچکا ہے۔

متعلقہ خبریں