جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ہمارے لیڈران انسان ہیں، اولیاء نہیں، ان کی اتنی تعریف نہ کریں : خواجہ سعد رفیق

ہمارے لیڈران انسان

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو کوئی باہر سے کمزور نہیں کرتا، ہم خود کرتے ہیں، ہمارے لیڈران انسان ہیں، اولیاء نہیں۔

سینیٹ اجلاس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک سیکورٹی کلیئرنس نہیں مل جاتی، بلوچستان کے جاری ریلوے ٹریک پر کام نہیں ہوسکتا ہے۔ کلیئرنس ملتے ہی تین سے چار ماہ میں ٹریک مکمل ہوجائے گا۔ صرف سات فیصد کام باقی رہ گیا ہے۔ پی آئی اے کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں کپتان چوتھے روز رو پڑا تھا، آپ سے جیل کاٹی نہیں جائے گی : سعد رفیق

انہوں نے کہا کہ 36 سے 38 سال کا مارشل اللہ تلخ حقیقت ہے۔ جمہوریت کو کوئی باہر سے کمزور نہیں کرتا، ہم خود اس کی ٹانگیں توڑتے ہیں۔ ان کا ایک بندہ جیل میں ہے، میں نے ایک لفظ نہیں بولا۔ باری سب کی آنی ہے، گرفتاری پر خوش ہو کر بغلیں نہیں بجانی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خدارا غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں۔ ہمارے لیڈران انسان ہیں، اولیاء نہیں، ان کی اتنی تعریف نہ کریں۔

متعلقہ خبریں