جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ہمارے دو گھنٹے کے احتجاج نے ان کی کرسی ہلادی، خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی

کنونیئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے 2گھنٹے احتجاج کیا تو ان کی کرسی ہل گئی، کل ریاست کی جانب سے ہم پر تشدد کیا گیا۔

کنونیئر ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان تک ہمارا خون بہہ رہا ہے اورکل جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا،ہمارا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور حکومت کو اس دہشت گردی کا جواب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: منع کرنے کے باوجود ایم کیو ایم والے پولیس کو دھکے دے کر آگے بڑھے: سعید غنی

کنونیئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے سوال اٹھایا کہ کوئی شرپسندی یا دہشت گردی کیلئے آئے گا تو کیا خواتین کو اپنے ساتھ لے کر آئے گا،ہماری تحریک ہمیشہ پر امن رہی ہے۔

خالد مقبول کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری میں آدھی آبادی کو لاپتہ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں