جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں میں سے صرف 2 کے سربراہ بھاگ رہے ہیں : لیاقت شاہوانی

11 جماعتوں میں

کوئٹہ : لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا، 11 جماعتوں کے اتحاد میں صرف 2 جماعتوں کے سربراہ بھاگ رہے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کے پاس بلوچستان کیلئے کچھ نہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : لوگ کہتے ہیں کہ چوروں کو لاؤ تاکہ روٹی تو ملے، ملک میں بالادستی عوام کی ہوگی : مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ 11 جماعتوں کے اتحاد میں صرف 2 جماعتوں کے سربراہ بھاگ رہے ہیں۔ بلوچستان کی عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت جلسوں میں عوام کی کم شرکت سے مایوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی بڑی جماعتیں بلوچستان کو نظرانداز کرتی رہی ہیں۔ ایک طرف استعفے دوسری طرف ضمنی الیکشن لڑنے کی بات کی جاتی ہے۔ پی ڈی ایم کی صفوں میں اختلافات کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ لانگ مارچ کبھی نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں