جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی وجہ گنجان آبادی ہوسکتی ہے : ڈبلیو ایچ او

کورونا وباء

نیو یارک : ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وباء کا پیمانہ یورپ اور امریکا سے مختلف ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کے مطابق بھارت میں کورونا پھیلنے کی ایک وجہ گنجان آبادی بھی ہوسکتی ہے۔ فروری میں پابندیاں اٹھانے سے کورونا کو پھیلنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال، آئی پی ایل ملتوی

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کورونا ایس او پیز سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ بھارت میں وباء کا پیمانہ یورپ اور امریکا سے مختلف ہے۔ گنجان آباد علاقوں میں کُورونا کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ کورونا سے نمٹنے کی مسلسل تیاریاں وَباء کے خاتمے تک ہونی چاہییں۔

متعلقہ خبریں