جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

عمر خالد خراسانی

اسلام آباد : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی ساتھیوں سمیت افغانستان میں مارا گیا۔

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عبدالولی عرف عمر خالد خراسانی تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کی غلط فہمی ٹکراؤ کا سبب ہے، وہ سکیورٹی وال کے فرق کو نہیں سمجھ سکے : ایران

ہلاک ساتھیوں میں مفتی حسن اور حافظ دولت شامل ہیں۔ عُمر خالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز میں کیا جاتا تھا۔

عُمر خالد خراسانی کا القاعدہ اور اس کے سربراہ ایمن الظواہری سے بھی قریبی تعلق تھا، جو چند روز قبل امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں