جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13 اعشاریہ 89 فیصد پر پہنچ گئی

13 اعشاریہ 89 فیصد

اسلام آباد : دالیں، سبزیاں، کوکنگ آئل سب کی قیمتیں بڑھ گئیں، پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13 اعشاریہ 89 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کے پارے میں 2 اعشاریہ 41 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ مجموعی شرح 13 اعشاریہ 89 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 17 ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کا پارہ 19 اعشاریہ 76 فیصد اور 17 سے 22 ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 17 اعشاریہ 12 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت کے اڑھائی سال میں کمر توڑ مہنگائی، اعداد و شمار جاری

ایک ہفتے کے دوران دالیں، سبزیاں، کوکنگ آئل، چکن انڈے سب مہنگے ہوگئے۔ رواں ہفتے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے تک فی یونٹ کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں چکن 5 روپے فی کلو انڈے 1 روپے فی درجن، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے، گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے بڑھ گیا، قیمت 955 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چینی، مٹن، تازہ دودھ، خشک دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں