جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی : تقریر، بیان، دعوے چھوڑیں، عملی مدد کریں : شہباز شریف

تقریر، بیان، دعوے

لاہور : شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ تقریر، بیان، دعوے چھوڑیں، حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی عملی مدد کرے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش شدید مشکلات پر اظہار بے چینی کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی تاحال عدم واپسی مجرمانہ لاپرواہی اور شدید قابل مذمت ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم اور ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابل افسوس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ بیان دے کر بھول جاتے ہیں، بیرون ملک سفارتخانوں کے عدم تعاون کی شکایات عام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ٹیسٹ نتائج کا انتظار کیے بغیر گھر بھیج دیا جائے گا : ڈاکٹر معید یوسف

شہباز شریف نے سوال کیا کہ عید الفطر سے قبل تمام پاکستانیوں کی واپسی کے اعلان کا کیا ہوا؟ زائد کرائے کیوں وصول کیوں کئے جارہے ہیں؟

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی وطن واپسی کے لئے وزیر اعظم، وزیرخارجہ، سفارتخانوں کی سفارشیں ڈھونڈنے پر مجبور ہیں۔ تقریر، بیان، دعوے چھوڑیں، حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی عملی مدد کرے، ان کی واپسی کا واضح پلان اور تاریخ دے۔

متعلقہ خبریں