جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسکول کے مالک کا ٹیچر کے سامنے ہیرو بننے کا نسخہ گلے پڑگیا، ساتھی سمیت گرفتار

اسکول کے مالک

کراچی : اسکول کے مالک نے اپنی ٹیچر کے گھر والوں میں جگہ بنانے کے لیئے شارٹ کٹ اپنایا اور شادی کی خواہش نے اغواء کار بنادیا، پولیس نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزم نے ٹیچر کے 15 سالہ بھائی کو ہی اغواء کرلیا۔ اے وی سی سی اور سی پی ایل سی پولیس نے اورنگی ٹاون سے 18 مارچ کو اغواء ہونے والے لڑکے کو بازیاب کرکے واردات میں ملوث نجی اسکول کے مالک فضل کو ساتھی ارسلان سمیت گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : گھروں میں کام کے بہانے واردات کرنے والی دو خواتین گرفتار

اغواء ہونے والے لڑکے کی بہن ملزم کے اسکول میں ٹیچر تھی، ملزم فضل نے اسکول ٹیچر کے بھائی کو اغواء کے بعد تین لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا، ملزم نے ہمدرد بن کر اسکول ٹیچر کے بھائی کی بازیابی کے لیے رقم دینے کا بھی ڈھونگ رچایا۔

ملزم تاوان کی رقم ادا کرکے اسکول ٹیچر کے اہلخانہ سے رابطہ قائم کرنا چاہتا تھا۔ تاوان کے لیے کی گئی فون کال ٹریس کرکے اسکول مالک کو ساتھی سمیت اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں