جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

آئی جی کی سنار کی دکان میں ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب کرنے والی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

آئی جی کی سنار

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ نے کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر سنار کی دکان میں ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب کرنے والی ٹیم کو شاباشی دی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی ٹیم کو شاباش دی ہے ا، ترجمان پولیس

ترجمان نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے تفتیشی ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کلفٹن پر واقعے سنار نے چوری کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کے مطابق مدعی دکان پر تیار شدہ اور باکس میں رکھے زیورات فروخت کرتا ہے،

دکان میں موجود 10 سے 12 کلو کے قریب سونے کے زیورات چوری ہوئے ہیں۔

کراچی : رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں

4 مئی کو واردات کے بعد کیس کی گہرائی سےتفتیش شروع کی گئی، متاثرہ دکان کا ڈی وی آر اور دیگر 15دکانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی اور 23 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جن میں سے 15 مشتبہ افراد کا کال ریکارڈ حاصل کرکے اس کی چھان بین کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کیس کے مدعی پر شک ہوا اس نے پوچھ گچھ کے دوران یہ اعتراف کیا کہ اس نے دکان میں چوری کا ڈرامہ رچایا تھا جس میں اس کا دوست وسیم بھی اس کے ساتھ ملوث ہے، دونوں ملزمان کی نشاندہی پر آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے 3 کلو سونا ملا ہے۔

متعلقہ خبریں