جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

لندن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

قوالی اور موسیقی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر استاد راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ آف میوزک کی ڈگری دی گئی ہے، جبکہ راحت فتح علی خان کواب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرنے پر سراہا بھی گیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے 2017 میں اپنے ایک ریہرسل ہال کو استاد راحت فتح علی خان کا نام دیا تھا۔ 2016 میں انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

راحت فتح علی کہتے ہیں کہ صُوفیانہ کلام میری روح میں بسا ہوا ہے، خوشی ہے کہ میں اپنی موسیقی سے کامیابیوں کی بلندی پر پہنچا۔

متعلقہ خبریں