جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک افغان ون ڈے سیریز منسوخ

پاک افغان ون ڈے سیریز منسوخ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ستمبر میں شیڈول سیریز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاک ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ : پاکستان نے پہلی اننگز 302 رنز پر ڈکلیئر کردی

پی سی بی کے مطابق افغان کھلاڑیوں کی صحت اور کابل میں پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کے باعث سیریز ملتوی کی گئی ہے۔

 

براڈ کاسٹ کی سہولیات میں کمی اور سری لنکا میں کورونا کیسز بھی سیریز منسوخی کا باعث بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا 

پی سی بی کا کہنا تھا کہ دونوں بورڈز اگلے سال سیریز کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کرینگے۔

متعلقہ خبریں