جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ قومی ٹیم کا بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان

مانچسٹر: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ موسم پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے لیکن مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دو اسپنرز اور تین سیمرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں کیونکہ جب آپ انگلینڈ آتے ہیں تو آپ کو مکمل بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں