جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک انگلینڈ سیریز؛ حارث سہیل انجری کا شکار ہوگئے

حارث

ڈربی: مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ابھی بھی اپنی دائیں ٹانگ میں درد محسوس کررہے ہیں، لہٰذا وہ 5 سے 6 جولائی تک ڈربی میں شیڈول آخری دونوں پریکٹس سیشنز میں شرکت نہیں کریں گے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین نے اسی انجری کی وجہ سے ڈربی میں کھیلے گئے دونوں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز میں بھی شرکت نہیں کی تھی جبکہ حارث سہیل کے ری ہیب کا آغاز ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز؛ دوسرے ون ڈے میں شائقین کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت

تاہم ان کا ایم آرآئی اسکین 6 جولائی کو کارڈف میں ہوگا، جس کا جائزہ لینے کے بعد ہی ان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں