جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک انگلینڈ سیریز میں قومی ٹیم کا جیتنا ناممکن ہے: سعید اجمل

سعید

لاہور: سابق کرکٹر سعید اجمل کہتے ہیں بغیر تماشائیوں کے کرکٹ ایسے ہی ہے جیسے ڈیف کرکٹ کا میچ ہو، قومی ٹیم سیریز میں ایک آدھ میچ بھی جیت جائے تو بڑی بات ہوگی۔

سابق قومی کرکٹر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ نئے قوانین انگلینڈ میں تو چل جائیں گے مگر دبئی وغیرہ میں پاکستان کو پریشانی ہوگی، بغیر تماشائیوں کے کرکٹ میچز بوریت سے بھرپور ہوں گے۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کپ منتظمین کو چاہیئے کہ دس ہزار تماشائیوں والے اسٹیڈیم میں ایک ہزار تماشائیوں کو آنے دیا جائے۔ پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان کے لئے انگلینڈ سیریز مشکل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سیریز جیتنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ قومی ٹیم سیریز میں ایک آدھ میچ بھی جیت جائے تو بڑی بات ہوگی۔ بطور پاکستانی میری دعا ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں اچھا پرفارم کرے۔

متعلقہ خبریں