جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائیگا

انگلینڈ

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے پہلا اور انگلینڈ نے دوسرا میچ جیتا ہے، سیریز ایک ایک سے برابر ہے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیموں میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 31 زنز سے شکست دیدی

کپتان بابر اعظم سیریز جیتنے کے لئے پرامید ہیں کہتے ہیں کامیابی کے لئے پوری ٹیم محنت کررہے ہیں امید ہے تیسرا میچ جیت کا سیریز اختتام کامیابی کے ساتھ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے شکست دے دی

خیال رہے کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی شاندار اننگز بھی پاکستان کو وائٹ واش سے نہ بچا سکی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں