جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تمام بالرز زبردست پیس میں ہیں اور سب تیار ہیں: نسیم شاہ

نسیم

راولپنڈی: نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ تمام بالرز زبردست پیس میں ہیں اور سب تیار ہیں، امید ہے تمام کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ چیلنج اور ذمہ داری لیتے ہیں تو اسکا مزہ ہے، ٹیم کی ضروریات کے مطابق نئے بال کو استعمال کروں گا، کوشش ہے اچھی بولنگ کروں۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں پچ پر بلکل یقین نہیں کرتا نہ کبھی جاکر وکٹ کو چیک کیا، جس طرح کی پچ بھی ہوئی ہمیں بولنگ اچھا ہی کرنا ہوتی ہے، جس طرح کا مقابلہ ہوگا، اسکے مطابق کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ پاکستان میں جیتنے کیلئے آیا ہے، جارح مزاج کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرینگے: جیمز اینڈرسن

ان کا کہنا تھا کہ سارے کھلاڑی محنت کررہے ہیں سارے ہی زبردست بالرز ہیں، تمام بالرز زبردست پیس میں ہیں اور سب تیار ہیں، امید ہے تمام کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

متعلقہ خبریں