جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا

نو بال

مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر ٹیسٹ میں پہلی بار ٹی وی امپائر نو بال کی کال دے گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ ایونٹ میں اس ٹیکنالوجی کو کامیابی سے آزما چکا ہے اور سیریز میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد اسے مستقبل کے لیے جانچنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے نتائج آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا اس ٹیکنالوجی کو مستقبل بنیادوں پر ٹیسٹ چیمپئن شب کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کی معاونت کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں