جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاک بحریہ میں دو کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی

اسلام آباد: پاک بحریہ کی جانب سے دو کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے دو کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں ریئرایڈمرل محمد سعید اور ریئرایڈمرل عبدالصمد شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل محمد سعید نے 1988 اور ریئر ایڈمرل عبدالصمد نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ دونوں ریئرایڈمرلز کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

دونوں ریئرایڈمرلز پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں، ریئر ایڈمرل محمد سعید اورریئر ایڈمرل عبدالصمد کو غیر معمولی خدمات کے عوض ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازاجا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں