جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو اپنی نگرانی میں لے لیا

لاہور: پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس اپنی نگرانی میں آج سے چلائے گی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نجی شعبے میں چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو آج رات سے دوبارہ اپنی تحویل میں چلائے گی، خوشحال خان خٹک چار سال تک نجی شعبے میں چلائی گئی۔

پاک بزنس ایکسپریس کے بعد پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بھی اپنی نگرانی میں لے لیا، پاک بزنس کے اربوں روپے کے واجبات ابھی تک نہیں کلئیر ہوئے ہیں۔

خوشحال خان خٹک کراچی سے پشاور کی باقاعدہ بکنگ 15 جون سے شروع کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں