جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز؛ کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرز شامل

پاکستان

کراچی: جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے دوران بورڈ نے شائقین کو اعلیٰ معیار کی کوریج فراہم کرنے کی تیاری مکمل کرلی، کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرز شامل ہیں۔

ستاروں سے سجی کہکشاں میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجہ اور بازد خان کے ساتھ ساتھ مائیک ہیس مین اور ڈیرل کلینن سمیت نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر سائمن ڈول بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

وسیم اکرم صرف ٹیسٹ سیریز جبکہ سائمن ڈول صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی، سیریز کی کوریج اٹھائیس کیمروں سے کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں