جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک زمبابوے سیریز: ملتان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا

پاکستان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے میچ ملتان اور راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز رواں برس نومبر میں کھیلی جائے گی جس کے لیے زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو دبئی سے ملتان پہنچے گی۔

سیریز کے آغاز کی تاریخیں فائنل ہونا ابھی باقی ہیں تاہم وینیوز کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور زمبابوے کے خلاف سیریز کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں کرائیں جائیں گے۔

ملتان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کی میزبانی کرے گا اور 12 سال بعد ملتان میں پہلا انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا جب کہ تینوں میچز ملتان اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم 3 ایک روز انٹر نیشنل میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد زمبابوے کی ٹیم کا دورہ 10 نومبر کو ختم ہوگا۔

متعلقہ خبریں