جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک زمبابوے سیریز؛ دوسرے ون ڈے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ون ڈے اسکواڈ

راولپنڈی: زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کیلئے15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ٹیم قیادت کپتان بابر اعظم کریں گے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دیدی

مصباح الحق نے کہا کہ اسپنر شاداب خان دوسرے ون ڈے میں بھی شرکت نہیں کریں گے ٹیم منجمنٹ نے شاداب کو آرام کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں