جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاک زمبابوے سیریز؛ تیاری کے سلسلے میں ٹیمیں آج ایکشن میں آئیں گی

اسٹیڈیم

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں سیریز کی تیاری کے سلسلے میں آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایکشن میں آئیں گی۔

دونوں ٹیموں کا پہلا پریکٹس سیشن آج ہوگا، سیریز کے چھ میچز کے لیے چھ مختلف پچز تیار کی جا رہی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعے تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔

پروگرام کے مطابق سیریز کے باقی دو میچز یکم اور تین نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں