جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک کے 10 بینکوں کے پی سی آر ایل قائم کرنے کے لیے سمجھوتے پر دستخط

کراچی : ملک کے 10 بینکوں نے پاکستان کارپوریٹ ری انسٹرکچرنگ کمپنی لمیٹڈ ( پی سی آر ایل ) قائم کرنے کے لیے سمجھوتے پر دستخط کردیے۔

کارپوریٹ ری انسٹرکچرنگ کمپنیز ایکٹ 2016 کے تحت ابتدائی طور پر 50 کروڑ روپے کی ادائیگی سے کارپوریٹ اسٹرکچرنگ کمپنی (سی آر سی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا جو ملک میں اپنی طرز کی پہلی کمپنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، رقم، اسلحہ برآمد

اس سلسلے میں حبیب بینک، نیشنل بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک الفلاح، بینک الحبیب، حبیب میٹرپولیٹن بینک اور فیصل بینک کے صدور اور نمائندگان نے اسٹیٹ بینک ہیڈ کوارٹر میں شیئر ہولڈر معاہدے پر دستخط کیے۔

مذکورہ کارپوریٹ ری انسٹرکچرنگ کمپنی  ( پی سی آر ایل ) بحران کا شکار صنعتی یونٹس کی بحالی میں حکومت کی مدد کرے گی۔ سی آر سی ایکٹ 2016 کے تحت سی آر سی کو مالیاتی اداروں کے غیر فعال اثاثوں کی تشکیل نو، بحالی اور حصول کا اختیار حاصل ہے اور مالی یا تجارتی مشکلات کا شکار کمپنیوں کی تنظیم نو اور احیا کا مجاز بناتا ہے۔

متعلقہ خبریں