جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاک فضائیہ کا کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت

کراچی : پاک فضائیہ نے پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فضائیہ نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے المناک حادثے میں شہید ہونے والوں کے سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔

اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر ویڈیو نشرکی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پوری قوم اور بالخصوص اس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی کرکٹرز کا کراچی میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ سے وابستہ تمام افراد اس حادثے پر بہت افسردہ ہیں اور انہوں نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے عملے کے اہل خانہ کے ساتھ بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فضائیہ نے پی آئی اے کو اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی اور اس کے اہلکار امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں