جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پاکستان میں بھی نظر ثانی کرنا پڑی : شبلی فراز

نظر ثانی کرنا

اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی قیمتوں پر نظر ثانی کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے سے زائد اضافہ

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وباء نے دنیا بھر کی معشیتوں کو متاثر کیا۔ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایسا اضافہ نہیں دیکھا۔ اسی وجہ سے قیمتوں میں نظر ثانی کرنا پڑی۔

سماجی میڈیا پر کی گئی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کم اضافہ ہوا۔ عوام کی فلاح پہلی ترجیح ہے، انہیں ریلیف دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں