جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے آج مدمقابل ہوںگی

پاکستان

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

سیریز کا پہلا میچ شام چھ بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں تیرا فروری کو دوسرے اور چودہ فروری کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی اور تینوں میچ فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم کی قیادت ہنریک کلاسین کریں گے جبکہ پاکستان ٹیم بابر اعظم کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پاکستان کے نام ہوگی: وقار یونس

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی جس میں قومی ٹیم نے صفر دو سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں