جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان اور سری لنکا تجارت میں مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں : عبدالرزاق داؤد

تجارت میں مستقبل کو

کولبو : عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا تجارت میں مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کولمبو ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ ہے۔ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا سے معاشی اور تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے : وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت میں مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے سری لنکا کے وزیر تجارت سے بہترین ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور خطے میں تجارت کی بحالی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔ افغانستان، ازبکستان کو براستہ گوادر برآمدات کی پیشکش کی۔

متعلقہ خبریں