جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 11 معاہدوں پر دستخط

معاہدے

اسلام آباد: پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 11 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخظ ہوئے، پاکستان اور تاجک وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون پروگرام کا معاہدہ ہوا ہے۔

کامسیٹس اور ٹیکنیکل یونیورسٹی تاجکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، انڈس یونیورسٹی اور تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی میں تعاون کا معاہدہ طے پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی حیثیت بحال نہ ہونے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی: وزیراعظم

کرپشن کی روک تھام میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، کرپشن سے متعلق روک تھام کی یادداشت نیب اور تاجک ایجنسی میں طے پائی گئی، پاکستان اور تاجکستان میں فن اور ثقافت کے شعبے میں معاہدہ طے پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیساتھ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے: تاجک صدر

اعلامیہ کے مطابق نمل اور تاجک انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں تعاون کا معاہدہ طے پایا گیا۔

متعلقہ خبریں