جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

12 کھلاڑیوں

ڈھاکہ : پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے، کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر بروز جمعے یعنی کل سے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

کپتان بابر اعظم نائب کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہمراہ بنگال ٹائیگرز کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی سے ٹیسٹ فارمیٹ میں ڈھالنا آسان نہیں، ہماری ٹیم مضبوط ہے : بابر اعظم

ٹیم میں شامل ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اسٹار بیسٹمین کپتان بابر اعظم ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ میں ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ ہماری ٹیم کافی مضبوط ہے، مجھے اعتماد ہے۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں خود کو ڈھالنا آسان نہیں ہوتا۔ پروفیشنل ہونے کی حیثیر سے سوئچ کرنا پڑتا ہے، ہم جتنا جلدی کریں تو ہمارے لیے اچھا ہے۔

اپنی پرفارمنس سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لکھا نہیں کہ ہر سیریز میں میں ہی رنز کروں برا وقت بھی آتا ہے۔ کوشش ہو گی ٹیسٹ میں اچھے رنز کروں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اس کے ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کیا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اس وقت آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں