جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ خود بال تیار کرے گا: فواد چوہدری

کرکٹ بال

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیار کرے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم مل کر اس مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، کوکا بورا کی جانب سے تیار کی جانے والی اسمارٹ بال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کر دکھائیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے، آئیں اپنی ٹیکنالوجی یونیورسٹیز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے اپنی اسمارٹ کرکٹ بال بنائیں۔

یاد رہے کہ اسمارٹ کرکٹ بال میں ایک چپ نصب کی گئی ہے، اس کی مدد سے گیند کو پھینکتے اور باؤنس کے بعد کی رفتارکا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

چپ کے ذریعے اسپنرز کی گیند کتنی گھومی یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے، بال بیٹ یا پیڈ، گھاس یا فیلڈر کے ہاتھ کو لگی، اس کی بھی درست معلومات حاصل ہونے سے امپائرز کو مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں