پاک فوج نےدہشت گردوں کاحملہ ناکام بنادیا،1 جوان شہید

راولپنڈی: پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں وادی شوال کی مکی گڑھ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

پاک فوج نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں وادی شوال کی مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے مؤثر کارروائی کی گئی۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہیدہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیٹرولنگ کے دوران بویا کے علاقے میں نالے سے گولیاں لگی 5 لاشیں ملی ہیں، جو گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی خاڑ کمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے سے ملیں۔ گولیوں سے چھلنی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔