جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاک فوج آذربائیجان کی مدد نہیں کررہی، آرمینیا کا یہ الزام غلط ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے آرمینیا کے وزیراعظم کی جانب سے آذربائیجان تنازع میں پاکستانی فوج کے ملوث ہونے کا الزام مستر کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پندرہ اکتوبر کو آرمینی وزیراعظم نے روسی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں آذربائیجان کے ساتھ تنازع میں آذری فوج کے ساتھ پاکستانی فوج کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے آرمینیائی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آذربائیجان کی افواج اتنی مضبوط ہیں کہ انھیں اپنے وطن کے دفاع کیلئے غیرملکی افواج کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں