جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگرد پیر عرف اسد ہلاک

پیر عرف اسد

اسلام آباد : سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد پیر عرف اسد ہلاک ہوگیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد پیر عرف اسد ہلاک ہوگیا۔ دہشتگرد 2006 سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا۔ پیر اسد نے بیت اللہ محسود گروپ میں رہ کر دہشتگرد کاروائیاں کیں۔

متعلقہ خبریں