جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شدید زلزلے کے بعد پاک فوج کی یونٹس امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار

امدادی سرگرمیوں کیلئے

اسلام آباد : ملک میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد آرمی چیف کی ہدایات پر تمام متعلقہ یونٹس کو امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی خصوصی ہدایت پر تمام متعلقہ آرمی اور ایف سی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی افسران مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار وزیر اعظم سے واپس لینے کیلئے بل جمع

زلزلے میں اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے باعث متفرق عمارات کی دیواروں میں دراڑوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ قدرتی آفات ہوں یا سیکیورٹی کے درپیش چیلنجز پاک فوج عوامی خدمت سے سرشار رہی ہے۔

متعلقہ خبریں